کلرکہار( عثمان اعوان) محکمہ صحت کے عملے نے تحصیل کے مختلف مراکز پرموجود آوارہ کتوں کو ہلاک کر کے عوام کو خوف سے نجات دلادی۔ تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ چکوال ڈاکٹر امجد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ڈی ا و ہیلتھ تحصیل کلرکہار ڈاکٹر کامران حسین ملک کی سربراہی میں کلرکہار شہر، میانی اڈہ اور بوچھال کلاں میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم چلائی گئی جس میں محکمہ صحت کی تشکیل دی گئی ٹیموں نے ان آوارہ کتوں کیلئے زہریلی ادویات کھانے کی اشیاء میں ملا کر رکھیں جس سے متعدد آوارہ کتے ہلاک ہو گئے ،جنہیں بعد میں ٹھکانے لگا دیا گیا۔ 

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر کامران حسین ملک نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی محکمہ صحت کے اہلکار باقاعدگی سے ہر علاقے میں آوارہ کتوں کو ہلاک کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر ہے تھے آج کی مہم سے تحصیل بھر کو آوارہ کتوں کوہلاک کرنے کے بعد اب تحصیل میں کوئی آوارہ کتا باقی نہیں بچا اور آئندہ بھی اس مہم کو جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو ان سے پیدا ہونے والی متعدی اور وبائی امراض اور کاٹنے کے خوف سے نجات دلائی جا سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close