Latest News



آج کل لوگ کیش کی جگہ کارڈ کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں  اور اسی وجہ سے  بہت سے لوگوں کے ساتھ فراڈ  ہوجا تا ہے ،آئے دن فراڈئیے عوام  کو نئے نئے  طریقے سے بیوقوف  بناتے ہیں ۔لہٰذا یہ چند  تجاویز ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے آپ کو  بنک فراڈسے بچا سکتے ہیں۔اے ٹی ایم کا  استعمالاے ٹی ایم کو استعمال کرتے وقت  کیبورڈ کو ہاتھ کی مدد سے چھپالیں اور پن ڈالتے وقت 4 بٹن کی جگہ 6یا 7 بٹن کا استعمال کریں  اس عمل سے  فراڈ کرنے والے کو  کوڈ   کا اندازہ نہیں ہوسکے گا اور آپ فراڈ سے بچ جائیں گے۔

بنک میں موجود اے ٹی ایم کا استعمالبنک میں نگرانی کے لیے خفیہ کیمرے  نصب ہوتے ہیں اور  ہیکر ز کے لیے بنک میں گیجٹ نصب کرنا ممکن نہیں ہے اگر کوئی شخص گیجٹ نصب کرنے کی کوشش بھی کرے گا  تو کیمرے کی آنکھ اسے پکڑ لے گی لہٰذا بنک میں موجود اے ٹی ایم کا استعمال  آپ کے لئے  محفوظ  اور  مناسب ہے ۔خریداری کرتے وقت   اے ٹی ایم کا استعمالخریداری کرتے وقت   اے ٹی ایم کارڈ کو ہاتھ میں ذیادہ دیر تک نہیں پکڑیں ،فراڈ کرنے والا  آپ کے آس پاس بھی کھڑا ہوسکتا ہے اور اس موقع کا فائدہ اٹھا کر وہ آپ کے کارڈ کی تصاویر  محفوظ کرسکتا ہے اور پھر آپ کے کارڈ کا غلط استعمال بھی کرسکتا ہے ۔

اس لئے اپنا کارڈ رقم کی ادائیگی کت وقت ہی نکالے۔اے ٹی ایم کارڈ پر موجود تصدیقی کوڈاے ٹی ایم کارڈ کے پیچھے ایک تصدیقی کوڈ ہوتا ہے ،اس کوڈ کو آپ کسی اسٹیکر یہ چپکنے والی ٹیپ سے چھپا لیں  تاکہ کوئی بھی آپ کا کوڈ نہ دیکھ سکے اور آپ کا اکاونٹ محفوظ رہے۔

انٹرنیٹ بینکنگانٹرنیٹ بینکنگ کرتے وقت  اس چیز کو اچھی طرح دیکھ لیں کے کوئی آپ پر نظر تو نہیں رکھ رہا ہے اور جہا ں آپ بیٹھے ہیں وہ جگہ کتنی محفوظ ہے ، انٹرنیٹ بینکنگ کرتے وقت بہترین جگہ آپ کا گھر ہے لہٰذا  گھر سے ہی انٹرنیٹ بینکنگکا استعمال کریں

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close