|
چکوال(ساجد بلوچ/سپیشل رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقے ڈھاب لوہاراں میں دو مسلح افراد کا میاں بیوی پر حملہ، خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
عاصم ندیم ولد مہر خان نے پولیس کو بتایا کہ میں اور میری بیوی اپنی زمین پر مکان تعمیر کرنے کے لئے مٹی ڈال رہے تھے کہ اسی اثنا ء میں عامر اور امتیاز آ گئے جنہوں نے ہمیں گالیاں دیں اور دونوں ملزما ن نے میری بیوی سے ہاتھا پائی شروع کر دی۔ عامر نے پسٹل نکال لیا اور پسٹل کا وار کیاجو میری بیوی کی ناک پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔
زخمی خاتون کے خاوند کی درخواست پر اے ایس آئی ساجد نے میڈیکل کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ آخری اطلاعات کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں تاہم ملزمان روپوش ہو چکے ہیں۔
|
|---|
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)


ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know