Latest News


روس میں عجیب وغریب واقعے نے دل دہلا دیے، سوئی ہوئی خاتون کے منہ سے گھسنے والے سانپ نے پیٹ میں اپنا بیسرا بنالیا جس پر ڈاکٹروں کو آپریشن کرنا پڑگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈراؤنا واقعہ روس کے علاقے دگستان میں پیش آیا جہاں گھر میں سوتی ہوئی خاتون کے منہ میں اچانک 4 فٹ لمبا سانپ جاگھسا اور حلق کے راستے پیٹ میں اپنی جگہ بنالی۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے فوری بعد خاتون کی طبیعت بگڑ گئی اور پیٹ میں درد اٹھنے لگا جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں نے آپریشن کے ذریعے خاتون کے منہ سے 4 فٹ لمبا سانپ نکال لیا۔


ڈاکٹروں نے خصوصی ٹیوب کی مدد سے خاتون کا آپریشن کیا، سانپ کو جب منہ سے باہر نکالا گیا تو وہ تڑپنے لگا تاہم اب یہ واضح نہیں ہوسکا کہ سانپ زندہ ہے یا مرگیا۔

طبی عملے کا کہنا ہے کہ آپریشن سے پہلے ہمیں نہیں پتا تھا کہ ان کے پیٹ میں کیا شے ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close