طیاروں کے پائلٹوں کو دوران پرواز پرندوں اور ڈرونز کو دیکھنے کا اکثر تجربہ رہتا ہے لیکن گزشتہ روز اپنے سامنے ایک شخص کو جیٹ پیک پر اڑتے ہوئے دیکھ کر پائلٹ نے فوراً کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی۔
لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک شخص کو تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھ کر پائلٹ بھی گھبرا گیا کیونکہ یہ شخص طیارے سے صرف300گز کے فاصلے پرتھا جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔
فلاڈیلفیا سے امریکی ائیرلائن کی پرواز1997 کے پائلٹ نے ہوائی ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ ایک شخص جیٹ پیک پر اڑ رہا ہے۔
جس پر کنٹرول ٹاور نے دریافت کیا کہ وہ شخص آپ کے بائیں طرف ہے یا دائیں طرف؟
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ نے بتایا کہ وہ شخص جہاز کے بائیں طرف 300 گز کے فاصلہ پر موجود ہے، کنٹرول ٹاور کو ایک اور پائلٹ نے بتایا کہ اس نے اس شخص کو وہاں سے گزرتے ہوئے بھی دیکھا ہے۔
اس حوالے سے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کو سونپ دی گئی ہیں جس کے بعد اس معاملے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
علاوہ ازیں امریکی ایئر لائنز نے پائلٹ کی شناخت کرنے سے انکار کردیا ہے، واقعے کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے حکام کا کہنا ہے کہ ایف جیٹ بلو کے اہلکار اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔
|
---|
Related Posts
ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع
کراچی. : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع کردی گئی۔ ا[...]
مریض کے پیٹ سے 60 فٹ لمبی حیرت انگیز چیز نکل آئی، ڈاکٹرز بھی حیران
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مریض کے پیٹ سے 60فٹ لمبی ایسی چیز نکل آئی جسے ڈاکٹرز بھی حیران[...]
لڑکی نے سہاگ رات کو اپنے شوہرکو کیا چیز کھلا دی، پھرکیا ہوا؟
جہلم (چکوال پوسٹ)جہلم کےایک علاقے میںایک نئی نویلی دلہن شادی کی رات ہی گھر سے نقدی اور زیور [...]
۔۔۔۔ ورنہ آپ بھی اِن سنگین بیماریوں میں مبتلا ہوسکتی ہیں
امریکی ماہرین کے مطابق میاں بیوی کے مابین اگر روزانہ تعلقات میں اُتار آتا رہے تو اس کا منف[...]
شادی کے نام پر فراڈ ؛ سوتیلا باپ بیوپاری بن گیا
سوتیلا باپ محمد سرور دستاویزات میں ہیر پھیر کر کے بیٹی کی شادی طے کرواتے وقت لوگوں سے لاکھو[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.