امریکا میں ایک خاتون اپنے باتھ روم کا شیشہ ہٹانے پر اس کے پیچھے پورا اپارٹمنٹ دریافت ہونے پر حیران رہ گئیں۔ امریکی شہر نیویارک کی رہائشی خاتون سمانتھا ہرٹز نے اپنی اس دریافت کی سلسلہ وار ویڈیوز ٹک ٹاک پر پوسٹ کیں جنہیں اب تک لاکھوں افراد دیکھ اور لائیک کر چکے ہیں۔
سمانتھا کا کہنا تھا کہ ان کے باتھ روم میں کوئی کھڑکی نہیں تھی لیکن وہاں بہت تیز ہوا آرہی تھی، غور کرنے پر علم ہوا کہ یہ ہوا سنک کے اوپر لگے آئینے کے پیچھے سے آرہی تھی۔ انہوں نے شیشہ ہٹایا تو اس کے پیچھے ایک بڑا سا سوراخ تھا جس کے دوسری طرف ایک تاریک کمرہ تھا۔ بعد ازاں سمانتھا فیس ماسک اور گلوز پہن کر، ہاتھ میں ہتھوڑی لے کر دوسری طرف اتریں تو انہیں علم ہوا کہ وہ صرف ایک کمرہ نہیں بلکہ پورا کا پورا اپارٹمنٹ ہے۔ پورا اپارٹمنٹ کچرے سے اٹا ہوا تھا جبکہ وہاں پانی کی خالی بوتلیں بھی موجود تھیں، سمانتھا کا خیال تھا کہ وہاں پر کوئی موجود ہوگا لیکن اپارٹمنٹ خالی تھا۔ |
---|
Related Posts
ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع
کراچی. : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع کردی گئی۔ ا[...]
مریض کے پیٹ سے 60 فٹ لمبی حیرت انگیز چیز نکل آئی، ڈاکٹرز بھی حیران
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مریض کے پیٹ سے 60فٹ لمبی ایسی چیز نکل آئی جسے ڈاکٹرز بھی حیران[...]
لڑکی نے سہاگ رات کو اپنے شوہرکو کیا چیز کھلا دی، پھرکیا ہوا؟
جہلم (چکوال پوسٹ)جہلم کےایک علاقے میںایک نئی نویلی دلہن شادی کی رات ہی گھر سے نقدی اور زیور [...]
۔۔۔۔ ورنہ آپ بھی اِن سنگین بیماریوں میں مبتلا ہوسکتی ہیں
امریکی ماہرین کے مطابق میاں بیوی کے مابین اگر روزانہ تعلقات میں اُتار آتا رہے تو اس کا منف[...]
شادی کے نام پر فراڈ ؛ سوتیلا باپ بیوپاری بن گیا
سوتیلا باپ محمد سرور دستاویزات میں ہیر پھیر کر کے بیٹی کی شادی طے کرواتے وقت لوگوں سے لاکھو[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.