میڈیا پریس کورکپیٹل سٹی پولیس پشاور

پشاور(حبیب صافی سے)جنوبی اضلاع سمیت دور افتادہ علاقوں سے بچیوں کو اغوا کرنے والا منظم گروہ بے نقاب۔کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار۔ ملزمان جاوید، مجاہد، مسماۃ (ن)، مسماۃ (گ) کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے۔ملزمان مغوی بچیوں سے گداگری کرواتے تھے۔


 ملزمان لاکھوں روپے کے عوض بچیوں کے خرید و فروخت میں بھی ملوث ہیں۔ گداگر بچیوں کے فرار کو ناکام بنانے کی خاطر ان کی کڑی نگرانی کی جاتی تھی۔ ملزمان کے چنگل سے صدہ پاڑا چنار سے اغوا بچی بازیاب،بچی (ش) کو گیارہ ماہ قبل صدہ بازار سے اغوا کیا گیا تھا۔


ملزمان معصوم بچی کو نشہ آور اشیاء کھلاتے تھےاورکم دھندہ پر بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا ۔


 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ نیٹ ورک سامنے آنے کے بعد تمام گداگر بچوں اور بچیوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
وقار عظیم

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close