چکوال(عطاء خان) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی جلد چکوال کا دورہ کریں گے ، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی دورہ چکوال کے موقع پر حلقہ پی پی 22کے لیے بڑے پیکج کابھی اعلان کریں گے۔گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان سے رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 22سردارذوالفقار علی خان دولہہ کی قیادت میں ملنے والے وفد جس میں ملک ذوالفقار علی خان آف مرجان، ملک طاہر سرفراز اعوان آف مرجان، حاجی سردار محمد ریاض، چوہدری مقصود آف نیلہ شامل تھے سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں دورہ چکوال کی دعوت دی جو وزیراعظم پاکستان نے قبول کرلی۔ اس موقع پر وفد نے علاقہ کے مسائل سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نے انہیں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close