ڈھڈیال (چکوال پوسٹ) یونین کونسل منگوال میں سوئی گیس کا افتتاح ہوگیا۔ اس کا افتتاح راول بالا میں چوہدری سرفراز لطیفال، چوہدری غلام محمد طیفال، چوہدری خضر حیات،چوہدری نجف حمید اور چوہدری نذر عباس لطیفال ,چوہدری عامر لطفیال ،چوہدری نوید لطفیال ،چوہدری فیصل لطفیال نے کیا۔ جبکہ اس  پروقارموقع پر ایک بڑی تقریب کا انععقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر سے بڑی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی ۔اس کے علاوہتقریب میں محکمہ سوئی گیس کے افسران بھی موجود تھے ۔علاقے  بھرکی عوام  نے جنرل فیض حمید کا شکریہ ادا کیا جن کی  انتھک محنت کی بدولت اہلیان علاقہ کو سوئی گیس کا تحفہ دیا گیا۔اگلے مراحل میں راول زیر ، ڈھوک ڈھمنی، واہڈرے اور یونین کونسل منگوال کے دیگر دیہات کو بھی سوئی گیس فراہم کی جائے گی آج راول بالا، سکریالہ، لطیفال، کھنوال میں گیس چالو کر دی گئے ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close