چکوال(عبدالغفورمنہاس)بلکسر میں حساس ادارے کے ریٹائرڈ اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کر دیاگیا.ملزم کی طرف سے پیروی معروف قانون دان ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی.ملزم عمران حیدر پر الزام تھا کہ اس نے مقتول کی بہو کے ساتھ مل کر ریٹائرڈ اہلکار کو قتل کر دیاتھا اور صدر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیاتھا۔
 ماڈل کریمنل کورٹ ایڈیشنل سیشن جج حسنین رضا نے ملزم عمران حیدر کے وکیل ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کے دلائل سنے اور ان سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کو بے گناہ قراردیا اور بری کرنے کے احکامات جاری کیے۔ مدعی مقدمہ کی طرف سے پیروی چوہدری جلیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close