چکوال(عبدالغفورمنہاس) ضلع کونسل چکوال میں فنڈز کی تقسیم کے بعد نئی اور پرانی مسلم لیگ میں اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے ہیں۔ اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کے خلاف محاذ کھول لیا گیا ہے، سرد جنگ ہے کہ رکنے کا نام نہیں لے رہی، دونوں دھڑے ایک دوسرے کے خلاف کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔معاملہ کو ٹھنڈا کرنے کے لیے گزشتہ روز ریسٹ ہاؤس اور پھر مقامی سیاسی ڈیرے پر پی پی بیس اور اکیس کے ضلع کونسل ممبران اور سرکردہ رہنماؤں کا اجلاس بلایا گیا اورمعاملہ کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی گئی مگر اینٹی سردار لابی کے جذبات ٹھنڈے نہ ہو سکے اور ان کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ سردار گروپ کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت نہیں ہو سکتی جس کی وجہ سے مذکورہ اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
بلکسر کے علاقے میں آئل سروے کمپنی کی کیبل رات کے وقت نامعلوم چوروں نے چوری کر لی اور فرار ہو گئے۔ تار چوروں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close