امریکی ماہرین کے مطابق میاں بیوی کے مابین اگر روزانہ تعلقات میں اُتار آتا رہے تو اس کا منفی اثر بیویوں پر بہت زیادہ پڑتا ہے اور وہ آہستہ آہستہ امراض قلب، فالج، ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوجاتی ہیں۔ جبکہ مرد حضرات اس صورتحال کا اکثر مقابلہ کر لیتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے تحقیق کی گئی جن میں 226 وہ شادی شدہ جوڑے شامل تھے۔ جن کی 20 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ جن جوڑوں کے درمیان گھریلو ناچاقی، معمولی باتوں پر بحث، شک و شبہات رہتے ہوں ان خواتین کے اندر خوف، افسردگی یا ایسی بیماریاں پیدا ہوجاتی ہیں جوآگے چل کر مہلک ثابت ہوسکتی ہیں۔ تحقیق کرنے والے ماہرین کو توقع تھی کہ میاں بیوی میں تناؤ، غصہ، ناراضگی کے اثرات دونوں پر مرتب ہوں گے، خواتین کے بارے میں یہ درست ثابت ہوا لیکن مردوں کے ساتھ ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے۔محققین کے مطابق جن شادی شدہ میاں بیوی میں اچھے ، خوشگوار گھریلو تعلق ہوتے ہیں ان کی صحت بھی اچھی رہتی ہے اور اچھی زندگی گزارتے ہیں اور جن میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقیاں پائی جاتی ہیں اس کے سبب عورتوں کی ذہنی اور جسمانی صحت مزید خراب تر ہوجاتی ہے۔ |
---|
Related Posts
ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع
کراچی. : ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی شروع کردی گئی۔ ا[...]
مریض کے پیٹ سے 60 فٹ لمبی حیرت انگیز چیز نکل آئی، ڈاکٹرز بھی حیران
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مریض کے پیٹ سے 60فٹ لمبی ایسی چیز نکل آئی جسے ڈاکٹرز بھی حیران[...]
لڑکی نے سہاگ رات کو اپنے شوہرکو کیا چیز کھلا دی، پھرکیا ہوا؟
جہلم (چکوال پوسٹ)جہلم کےایک علاقے میںایک نئی نویلی دلہن شادی کی رات ہی گھر سے نقدی اور زیور [...]
شادی کے نام پر فراڈ ؛ سوتیلا باپ بیوپاری بن گیا
سوتیلا باپ محمد سرور دستاویزات میں ہیر پھیر کر کے بیٹی کی شادی طے کرواتے وقت لوگوں سے لاکھو[...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.