کلرکہار( عرفان ملک) سی آئی اے سٹاف کی چوکی بوچھال کلاں کے علاقے میں کاروائی ،2ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق سی آئی اے اسٹاف چکوال کے انچارج سب انسپکٹر بدر منیر نے ہمراہ اے ایس آئی عدیل وعملہ نے موضع رنسیال میں مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم زین فرار ہو گیا جب کہ اس کوپناہ دینے والا شخص محمد وسیم ولد ملک محمد بشیر کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ محمد اقبال ولد پیر بخش کے گھر چھاپہ مارا تو گھر سے 12بور رائفل برآمد ہوئی جس پر محمد اقبال کو بھی گرفتار کرکے دونوں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ پناہ دہی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات درج کر لئے گئے، عوامی و سماجی حلقوں کا انچارج سی آئی اے اسٹاف چکوال اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین اور ڈی پی او چکوال سے علاقہ ونہار میں مزید کاروائیاں تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close