چوآ سیدن شاہ(نمائندہ خصوصی)پٹرول مصنوعات سستی ہو گئیں لیکن کرائے کم نہ ہو سکے ، اڈا مالکان اور ٹرانسپورٹر مسافروں کی کھال اتارنے لگے ، مسافروں کی جانب سے کرائے کم کرنے کے مطالبے پر اڈا مالکان اور ٹرانسپورٹربد تمیزی پر اتر آتے ہیں ، لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں ۔ جبکہ آرٹی اے سیکرٹری مکمل خاموش دکھائی دیتے ہیں چوآ سیدن شاہ کے عوامی حلقوں نے ڈی سی او چکوال جاوید محمود بھٹی اور آرٹی اے سیکرٹری سے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی کمی کا ریلیف دیاجائے اور عوام کو سہولت مہیا کی جائے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close