چکوال(عبدالغفورمنہاس)مدینہ مارکیٹ چکوال کے اونر اورپاکستان لیبر فیڈریشن ،رکشہ یونین کے صدر چوہدری محمد صادق مٹھو کے والد چوہدری لیاقت علی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں انوار آباد قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
 نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ،چھپڑ بازار کے دکانداروں ،رکشہ یونین کے عہدیداران اور ڈرائیور حضرات نے شرکت کی اور چوہدری محمد صادق سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ مرحوم چوہدری لیاقت علی کی رسم قل آج مدینہ مارکیٹ چھپڑ بازار میں صبح نو بجے سے لے کر دس بجے تک ادا کی جائے گی۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close