چکوال(عبدالغفورمنہاس)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ سانحہ گلشن اقبال میں نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت ہے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے ملک دشمن دہشت گردی کا سہارا لے کر اسے غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ ہمارا ملک دنیا بھر کے لیے اپنا لیڈنگ رول ادا نہ کر سکے۔ ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ اور پوری قوم دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ڈی سی او چکوال محمودجاوید بھٹی نے اس موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان اور ریاست کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پرعزم ہے۔ سیمینار میں ای ڈی او ایجوکیشن ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، ممبر ضلعی امن کمیٹی مولانا محمود الحسن غضنفراور دیگر مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کریں اور مشتبہ افراد کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close