کلرکہار(ملک عرفان)پولیس تھانہ کلرکہار کی ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد اور منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افرادکے خلاف بڑی کاروائیاں کئی مقدمات درج ،متعدد ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو نواحی گاؤں بوچھال خورد میں ڈاکٹر شاہد مرحوم کی یاد میں ایک کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین یوسی بوچھال کلاں ملک اختر شہبازاور چیئرمین یو سی نورپور ملک ارشد بھلیال تھے ، اس دوران ساؤنڈ سسٹم کا آزادانہ استعمال اور شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے رمضان المبارک کا تقدس تو پامال ہوا ہی مقامی آبادی کا سکھ چین بھی غارت ہو گیا اس واقعہ کی اطلاع پولیس تھانہ کلرکہار کو ہو گئی جنہوں نے ہمراہ نفری وہاں رات 1بج کر 30منٹ پرچھاپہ مارا گیااور وہاں ولید نواز ولد محمد نواز،حامد شریف،اسد مقبول ولد محمد مقبول، اویس ولد مقبول حسین، محمد علی ولد مظہر حسین،ملک احد،محمد شہاب ولد سکندرحسین،ملک التفاء ولد امیر حسین، ذیشان ازاق ولد اشعار حسین سکنائے بوچھال خوردبمعہ 6،7نامعلوم افراد شدید ہوائی فائرنگ کر رہے تھے اور ساؤنڈ سسٹم کا استعمال جاری تھا،ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھ کر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہاڑی ایریا کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس پر پولیس تھانہ کلرکہار نے ساؤنڈ سسٹم کو قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف شدید ہوائی فائرنگ کرنے اور ساؤنڈ سسٹم کا آزادانہ استعمال کرنے پردفعہ 337H2،148/149ت پ اور6پنجاب ساؤنڈ سسٹم ایکٹ 2016کے تحت ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،جبکہ دوسرے واقع میں پولیس نے رات گشت کے دوران ایک شخص کامران حبیب ولد تاجا خان سکنہ سرکلاں کو روکا اور اس کی تلاشی لی تو اس کے ڈب سے پسٹل30بور لوڈ بمعہ 3ضرب کارتوس برآمد ہوئے اور ملزم نہ تو اس کا لائسنس پیش کر سکا نہ ہی اجازت نامہ جبکہ اس کی سواری موٹر سائیکل نمبرCHK91کو قبضہ میں لے کرناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعہ13/20/65کے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ تین ملزمان مدثر ولد غلام محمدسکنہ سیتھی سے150گرام چرس، محمد ابراہیم ولد گلزارسکنہ سیتھی سے140گرام چرس،فیصل انار ولد محمد انارسکنہ سیتھی سے 130گرام چرس برآمد کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے سماج دشمن عناصر کے خلاف ان کاروائیوں پر عوامی و سماجی حلقوں کاپولیس تھانہ کلرکہار کے ایس ایچ او سید اظہر حسن شاہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close