چکوال(چکوال پوسٹ )تلہ گنگ روڈ پر کیڈٹ کالج کے سامنے موٹرسائکل سڑک کنارے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ خاتون خانہ شدید زخمی ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 45سالہ وقار حسین بیوی بچوں کو لیکر چکوال سے اپنے گاؤں مینگن جا رہا تھا کہ کیڈٹ کالج مرید کے سامنے مخالف سمت سے تیز رفتار بس آگئی جس سے بچنے کے لیے وقار نے موٹر سائیکل بائیں جانب موڑا تو اچانک سامنے کھڑے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس سے وقار حسین اس کا بیٹا پانچ سالہ محمد تمثیل،اور دوبیٹیاں دس سالہ مہوش و تیرہ سالہ مناہل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ وقار کی اہلیہ 25سالہ نگہت یاسمین شدید زخمی ہو گئی،جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے فوری طبی امداد کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مرنے والوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جاں بحق ہونے والا وقار حسین حساس ادارے کا ملازم تھا جو چند دن قبل چھٹیاں گذارنے اپنے گھر آیا ہوا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close