چکوال(شفیق ملک ) چکوال شہر میں تحریک انصاف اور امیر بھٹی گروپ کو ایک اور جھٹکا۔بھٹی گروپ کے سرکردہ رہنما یونین کونسل تین راجہ افتخار نے برادری اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔حلقہ پی پی20کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری سلطان حیدر علی کی بھرپور حمایت کا اعلان،یونین کونسل تین سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی شخصیت راجہ محمد افتخار نے گزشتہ روز برادری اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف اور بھٹی گروپ کو خیر آباد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیا رکرلی۔اس موقع پر مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار اور لیگی رہنما چوہدری سلطان حیدر علی خان، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری قمر شدیال، جنرل کونسلر چوہدری جعفر سلطان اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں، راجہ محمد افتخار نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ حلقہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن میں نہ صرف چوہدری سلطان حیدر علی کی حمایت کرتے ہیں بلکہ ان کی انتخابی مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔ یاد رہے کہ سابق کونسلر راجہ افتخار کا تعلق بھٹی گروپ سے تھا اور وہ چکوال شہر میں بھٹی گروپ کے اہم ستون سمجھے جاتے تھے۔راجہ افتخار کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے بھٹی گروپ کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close