چوآسیدن شاہ (راجہ عبدالغفار سے)  شیرازی میڈیا ہاؤس چوآ سیدن شاہ کے ایم ڈی ملک عظمت حیات اور معروف کول ڈیلر خان لیاقت خان کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام فورٹ ہِٹس ریزورٹ کجھولہ پر کیا گیا جس میں صحافتی برادری خالد ملک،ملک مہران ظفر، سلیم رحمانی، اظہر کہوٹ، ملک عظمت حیات، راجہ شہزاد حمید، راجہ افتخار احمد،راجہ عبدالرؤف،راجہ عبدالغفار، کنور فاروقی،فرحت بشیر ,ملک شرجیل حیات،محمد شفیق، ڈاکٹر طفیل، طیب طفیل، حافظ محمد وقار، محمد ایوب،  رہنماء پی ٹی آئی لیاقت خان،قاسم علی، حافظ اسرار، ثمر دین، عبدالحق،زنگی، سیف اللہ، صابر خان،ملک افضل ،بشارت زرگر، ملک شبیر سمیت دوست احباب نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ملک عظمت حیات،شرجیل حیات اور لیاقت خان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔حافظ اسرار احمد نے تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا اور محمد ایوب نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی حافظ محمد وقار نے ملک و قوم کی سلامتی اور کورونا کی وباء سے بچاؤ کے لئے خصوصی دعا کروائی مہمانوں کی تواضع مختلف اقسام کے پاکستانی کھانوں سے کی گئی لائیو باربی کیو کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا ۔

مہمانوں نے لائیو باربی کیو کو کافی انجوائے کیا اور خود  بھی تکہ پارٹی میں میزبانوں کے شانہ بشانہ تکہ بوٹی کے تکمیلی مراحل میں شریک رہے مہمانوں نے پر فضا مقام پر کافی لطف اٹھایاشام کی ٹھنڈی ہواؤں  سے موسم کافی خوشگوار تھا رات گئے صحافتی کارواں الوداعی چائے کے بعد اپنے گھروں کی طرف گامزن ہوا۔
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close