چکوال(عبدالغفورمنہاس) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سردار ذوالفقار دلہہ کی فوجداری استغاثہ میں حاضری معافی کی درخواست پر سماعت 28نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ ملزم ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ گزشتہ روز عدالت میں حاضر ہوئے اس موقع پر انہوں نے اپنے لیگل ایڈوائزر کے ذریعے حاضری معافی کی استدعا کی جوڈیشل مجسٹریٹ علی حسن وڑائچ نے درخواست پر بحث کے لیے 28نومبر کی تاریخ مقرر کی ہے، ریحانہ کنول بنام چنگیز خان استغاثہ سردار ذوالفقار دلہہ اوردیگر کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔



یہ خبر بھی پڑھیں؛
چکوال:نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑا موٹرسائیکل لے کر فرار ہو گئے، سہیل نامی شخص نے اپنے موٹرسائیکل جہلم روڈ پر مائرز پرنٹنگ پریس والی گلی میں ملک عمران کے گھر کے باہر کھڑا کیا جسے نامعلوم چور لے کر فرار ہو گئے۔ موٹرسائیکل ہنڈا125،2017ء ماڈل اور اپلائیڈ فار تھا جس کا انجن نمبر8930832اور چیسز نمبرEA 413034ہے۔ تھانہ سٹی میں رپورٹ درج کرا دی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close