چکوال(عبدالغفورمنہاس) پیپلزپارٹی کے بانی رہنما اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے سپیشل گارڈ ملک ناصر حطار نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ پیپلزپارٹی کے پانچ دسمبر کو منعقد ہونے والے یوم تاسیس کے موقع پر جیالے بھرپور شرکت کرینگے اور ضلعی صدر سردار اظہر عباس کی قیادت میں اسلام آباد پہنچیں گے انہوں نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری اور دیگرقائدین کی طرف سے اہم اعلانات بھی کیے جائیں گے، ملک ناصر حطار نے پی پی بیس کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار نواب تیمور کی انتخابی مہم شروع کر دی گئی ہے اور 9جنوری کو نتائج ہمارے حق میں آئیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنیوالوں کو بتا دیں گے کہ جیالے زندہ ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close