چکوال(عبدالغفورمنہاس)پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سینئر رہنما راجہ یاسر سرفراز خان نے کہا ہے کہ پی پی 20 کے ضمنی الیکشن میں راجہ طارق افضل مضبوط امیدوار ہیں اور پارٹی نے سروے کے بعد ان کی نامزدگی کا فیصلہ کیا، یاسر سرفراز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے رورل ایریا سے تعلق رکھنے کی وجہ سے طارق افضل کو اہمیت دی،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ خود چوہدری علی ناصر بھٹی ،چوہدری تیمور اور دیگر رہنما مل کر راجہ طارق افضل کی انتخابی مہم چلا رہے ہیں، اور شہر سے بھی بھاری اکثریت سے راجہ طارق افضل کو لیڈ ملے گی۔انہوں نے کہا کہ 9جنوری کو مثبت نتائج ملیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛
ڈھڈیال؛تترال اورڈھڈیال سے اہم شخصیات پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئیں۔تترال سے امیر مغل نے برادری اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، یہاں پر راجہ یاسر سرفراز،چوہدری احسن زاہد اور دیگر نے شرکت کی، جبکہ ڈھڈیال میں مسلم لیگ ن کی سرکردہ شخصیت اور سرگرم رہنما نیئر عباس اعوان ایڈووکیٹ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر راجہ یاسر سرفراز خان ،ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ، اسد علی شاہ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں، نیئر عباس اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close