چکوال(شفیق ملک ) حلقہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن کے لیے جمع کرائے گئے 12امیدواروں کے کاغذا ت نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے ،گیارہ کے کاغذات منظور جبکہ ایک کے مسترد کر دیے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے چوہدری عمران قیصر عباس،ن لیگ کے چوہدری حیدر سلطان،چوہدری شہریار سلطان،پاکستان تحریک انصاف کے راجہ طارق کالس،چوہدری علی ناصر بھٹی ،چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ ،چوہدری نوشاد علی ایڈووکیٹ،پاکستان تحریک انسانیت کے محمد طفیل تحریک لبیک یا رسولاللہ کے ناصر منہاس ایڈووکیٹ اور علامہ رضوی کے کاغذات کو ریٹرننگ آفیسر تنویر خان نے سماعت کے بعد منظور کر لیا،امیدواروں کے کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف پانچ دسمبر تک اپیل دائر کی جاسکتی ہے،جس کا فیصلہ دس دسمبر تک اور کاغزات کی واپسی بھی دس تک ممکن ہو گی جبکہ گیارہ دسمبر کا انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے 9جنوری کو پولنگ ہو گی،جس میں دولاکھ سے ذیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close