چکوال(خرم منظور ) منڈے روڈ پر مینگن کے قریب جانوروں کے بیوپاری دو موٹر سائیکل سوار رات کے اندھیرے میں کھائی میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ چک بھو ن کے رہائشی عبدالقیوم اور محمد ثقلین جانوروں کا سودا کرنے کے لیے چاولی گئے ہوئے تھے۔

 واپسی پر منڈے روڈ پر مینگن کے قریب ان کا موٹر سائیکل کھائی میں جا گرا جس سے دونوں موقعہ پر جاں بحق ہو گئے۔صبح کے وقت راہگیروں نے واقعہ کی اطلاع 1122کو دی جس پر لواحقین اور ریسکیو 1122کے اہلکار موقع پر پہنچے بعد ازاں دونوں کی لاشیں چک بھون روانہ کر دی گئیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close