کلرکہار(محمدعثمان اعوان )علاقہ ونہار کے مائن ایریا میں کوئلہ کی کان میں کام کرنے والا مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق محمد ممتاز ساکن میانوالی جوکہ کوئلہ کی کان میں کام کر رہا تھا اچانک بجلی کی تاروں سے اس کو کرنٹ لگ گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو آر ایچ سی بوچھال کلاں لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا،مرھوم کی میت آبائی علاقہ میں بھجوا دی گئی ہے ، ہر سال ایسا کوئی نہ کوئی واقعہ ہونا معمول بن چکا ہے ،عوامی حلقوں کی جانب سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔


یہ خبر بھی پڑھیں؛
کلرکہار:پٹرولنگ پوسٹوں کے عملہ نے تین مختلف کاروائیوں میں ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کرلی،مقدمات درج ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس بھون نے ناکہ بندی کے دوران ملزم ارشاد حسین ولد کریم بخش سکنہ رحیم یار خان جوکہ اپنی گاڑی 8450میں سوار تھاسے دوران تلاشی 5بوتل اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور کے عملہ نے دومختلف کاروائیوں میں ایک عدد رائفل 7ایم ایم بمعہ 2ضرب کارتوس اور دو بوتل شراب برآمد کر کر کے ملزمان سرسہ خان ولد محمد فیروز اور محمد اسلم ولد صنوبر خان سکنائے دلیل پور کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close