چکوال(شفیق ملک)پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر سرفراز نے کہا ہے کہ حلقہ پی پی بیس کا ضمنی الیکشن سائنسی بنیادوں پر لڑا جا رہا ہے ،اور انتخابی مہم کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ وہ نجی ٹی وی چینل کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔اس موقع پر صحافتی تنظیم الوجود کے رہنما یٰسین چوہدری ،محمد ریاض انجم، شفیق ملک اور عبدالغفور منہاس بھی موجود تھے، تقریب کی صدارت چکوال چیمبر آف کامرس کے صدر خواجہ عارف یوسف نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے رہنما راجہ یاسر سرفراز تھے، راجہ یاسر سرفراز نے مزید بتایا کہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن میں پارٹی نے راجہ طارق کالس کو امیدوار نامزد کیا ہے وہ رورل ایریا سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں رورل ایریا میں انتخابی مہم چلانے کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ ہم اور ہماری باقی ٹیم ٹیکنیکل بنیادوں پر روایتی انداز میں انتخابی مہم کو چلا رہے ہیں۔ اور ہمیں یقین ہے کہ 9جنوری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی مثبت نتائج دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان چکوال کا انتخابی دورہ کرینگے اور انتخابی جلسہ سے خطاب کرینگے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close