چکوال(شفیق ملک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 10دسمبر بروز اتوار چکوال کا دورہ کریں گے جہاں وہ سینئر پارلیمنٹرین چوہدری لیاقت علی خان کی وفات پر بیگم عفت لیاقت ،چوہدری سلطان حیدر اور چوہدری شہریار سلطان سے اظہار تعزیت کرینگے اور بعد ازاں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے نئے تعمیر ہونے والے بلاک کا افتتاح کریں گے۔دورے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کے نئے تعمیر ہونے والے بلاک میں او پی ڈی شفٹ کر دی گئی ہے جبکہ دیگر شعبہ جات کی منتقلی کا کام زور و شور سے شروع ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close