چکوال(شفیق ملک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور حلقہ پی پی بیس سے امیدوار چوہدری سلطان حیدر علی خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے منفی ہتھکنڈوں کے باوجود مسلم لیگ ن اپنے پاؤں پر کھڑی ہے اور جس قدر شدت سے منفی ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں مسلم لیگ ن کے ورکرز اتنی شدت سے پارٹی کے لیے متحرک ہیں۔ کوئی چاہے جتنا بھی زور لگا لے عوامی قوت کو دبایا نہیں جا سکتا وہ چکوال شہر سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی رہنماؤں، ورکرز اور عہدیداران کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری سجاد احمد خان، وائس چیئرمین قمر عباس شدیال، چوہدری وسیم ظفر ایڈووکیٹ، چوہدری جعفر سلطان، ملک مدثر سیتھی اور دیگر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آمدہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ لیا گیا اور انتخابی مہم کو مزید بہتر چلانے کے لیے تجاویز اور آرا پر غور کیا گیا ،چوہدری سلطان حیدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں وہ مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چکوال شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں اور ہر مسئلہ حل کیا جائے گا۔ اس موقع پر چوہدری سجاد احمد خان اور چوہدری قمر عباس شدیال نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ 9جنوری کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں عوام مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری سلطان حیدر کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close