چکوال( عبدالغفار پارس ) چکوال شہر کے اکلوتے گورنمنٹ گرلز کالج کے سامنے صبح کالج کے آغاز اور دن میں چھٹی کے وقت بد ترین ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ، طالبات کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق صبح کالج کے آغاز اور شام کو چھٹی کے وقت گرلز کالج روڈ پر کالج کے واحد گیٹ کے دونوں اطراف سوزوکیوں، کاروں، ہائی ایس گاڑیوں،موٹرسائیکلوں اور رکشوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ جس کی وجہ سے گرلز کالج روڈ پر بد ترین ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔حالانکہ ٹریفک پولیس کا ایک آڈھ اہلکار تو موقع پر موجودہوتا ہے لیکن ٹریفک کے بے پناہ اژدھام کو کنٹرول کرنا اس کے بس کی بات نہیں،جس کی وجہ سے طالبات کو آمدو رفت سمیت اہلیان علاقہ کا بھی گرلز کالج سے گزرنا محال ہو جاتا ہے۔
 گرلز کالج میں زیر تعلیم طالبات کے والدین اور گرلز کالج کی پرنسپل اور ڈی سی او چکوال سے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز کالج روڈ پر ٹریفک جام سے بچنے کا بہترین حل یہ ہے کہ گرلز کالج کا محلہ سر گوجرہ شرقی کی جانب ریلوے ٹریک پر واقع دوسرا مرکزی گیٹ بھی آمدو رفت کے لیے کھول دیا جائے جس سے گرلز کالج روڈ کے ٹریفک مسائل پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close