Latest News


 ضلع خوشاب میں درندگی کی انتہا، زیادتی کا شکار ہونے والی ستر سالہ خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے چل بسیں۔


افسوسناک واقعہ خوشاب کے نواحی گاوں جھججا میں آٹھ روز قبل پیش آیا، جہاں مہراں نامی خاتون کو احمد دین نامی نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔


جس کے بعد خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں، نوجوان تاحال مفرور ہے۔

ملک بھر میں اس طرح کے بڑھتے واقعات نے جہاں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے وہیں، عوام میں غم وغصہ بھی پایا جارہاہے، موٹر وے پر خاتون کے ساتھ اس کے بچے کے سامنے زیادتی کے واقعے نے بھی رونگھٹے کھڑے کردیئے ہیں۔


عوام جلد از جلد زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جبکہ وزیراعظم نے زیادتی کے ملزمان کو نامرد کرنے کی تجویز کی منظوری دی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close