چکوال (بیوروچیف راجہ افتخار سے) ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر ملک مجید کا ایک اور احسن اقدام بڑی گاڑیوں کے ڈرائیور جو کہ رات کی تاریکی کا فاہدہ اٹھا کر قانون شکنی کے مرتکب ہوتے تھے ان کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ۔

چکوال شہر میں کافی عرصہ سے بڑی گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات قانون کی آنکھوں میں دھول جھونک کر رات ہوتے ہی اوور لوڈنگ اور قانون شکنی کے مرتکب ہو رہے تھے جس کی وجہ سے شہری جو کہ رات کو سفر کرتے ہیں انہیں ٹریفک کے حوالہ سے بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور چکوال کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ ان قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے  ٹریفک پولیس کی رات میں ڈیوٹی لگائی جائیں  جس پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ملک مجید نے ان قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی عمل میں لانے کا دبنگ فیصلہ کیا اور گزشتہ رات ٹریفک سارجنٹ رستم بیگ نے بہت سارے ٹرک اور ہیوی ٹریلر جو قانون شکنی کے مرتکب تھے کو بھاری جرمانے کیے 

اہلیان چکوال نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ملک مجید کے اس اقدام کو سراہا اور انکی ٹیم کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ۔


وائس آف چکوال

 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close