اسلام آباد :دنیا بھر میں موبائل چارج کرنے کے لئے چارجر کا استعمال کیا جاتا ہے اور اب ٹریول کرتے ہوئے پاؤر بینک کا استعمال بھی عام ہوگیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ایک چینی موبائل کمپنی کی جانب سے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہےجس سے موبائل چارج کرنے کے لئے چارجر کی ہر گز ضرورت نہیں ہوگی بلکہ بنا چارجر کے بآسانی ہوا کے تناسب سے چارج ہوجائیگا۔نجی ٹی وی بول کے مطابق کمپنی نے ایک ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے جو کہ بیم فارمنگ پر مشتمل ہے، جس کے لیے ہوا میں موبائل کی پوزیشن اور توانائی کے ترسیل کا ایک مربوط نظام بنایا ہے جسے ایم آئی ائیر چارج کا نام دیا گیا ہے ۔ایک ڈبے کی طرح دکھائی دینے والا بیم فارمنگ کو کسی بھی کمرے میں رکھا جا سکتا ہے اور جیسے ہی کوئی شخص موبائل فون لے کر کمرے میں داخل ہوتا ہے تو مشین سے لہریں نکلتی ہیں جو پہلے فون کی لوکیشن معلوم کرتی ہیں اور پھر چارجنگ کے لیے مضبوط اور طاقتور لہریں بھیجتی ہیں۔ |
---|
Related Posts
امریکی فوجیوں کے دماغ پڑھنے کے لیے انوکھا منصوبہ
امریکی فوجی ادارہ ایک ایسا اچھوتا منصوبہ تیار کررہا ہے جس کے مکمل ہوتے ہی فوجیوں کے دماغ پڑ[...]
سیلف ڈرائیونگ روبو ٹیکسی کا تجربہ کامیاب
چین کے شہر شنگھائی میں خودکار طریقے سے چلنے والی ٹیکسی سروس متعارف کردی گئی ہے جس کا تجربہ کام[...]
اس ٹچ اسکرین کو ’ٹچ‘ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں
لندن: کیمبرج یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ایک بالکل نئی قسم کی ٹچ اسکرین ایجاد کرلی ہے جسے[...]
ہیلی کاپٹر اور خلائی گاڑی کے ساتھ، نیا خلائی مشن مریخ کی سمت گامزن
ناسا نے مریخ کی جانب اب تک سب سے جدید خلائی گاڑی اور پہلی مرتبہ ہیلی کاپٹر مریخ کی [...]
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.