چکوال (راجہ افتخارسے)ڈپٹی کمشنر چکوال کپٹن بلال بن ہاشم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا دورہ کیا اور  بچوں کو ٹائیفائڈ کے حفاظتی ٹیکوں کی مہم کا آغاز کیا اس موقع پر سی او ہیلتھ ڈاکٹر سعادت بٹ ایم ایس ڈاکٹر مختار سرور نیازی ڈاکٹر ارسلان یعقوب  انفارمیشن آفیسر اطلس خان بھی موجود تھے  میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چکوال کا کہنا تھا کہ والدین کی زمہ داری ہے کہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئں مہم میں بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو ہر حالت میں ٹائیفائڈ کے بچاؤ کے ٹیکے  لگوائیں ۔

اس مواقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مختار سرور نیازی نے کہا کہ ہم ہسپتال میں موجود تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ہم چکوال کے شہریوں کو اچھی میڈیکل سہولیات مہیا کر سکے 

بیوروچیف روزنامہ جہاں اسلام آباد راجہ افتخار احمد کے ایک سوال کہ ہسپتال میں موجود ایکو مشین کی خرابی اور رئپرنگ کے لیے مخیر حضرات سے چندہ کے بجائے حکومت وقت کو چاہیے کہ اپنی عوام کو علاج معالجے کی تمام سہولیات مہیا کریں جس کے جواب میں ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بلاشبہ یہ حکومت کا کام ہے مگر مخیر حضرات کا تعاون حاصل کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ یہ ہسپتال عوام کا ہے اور جو حکومت بھی  پیسہ دیتی ہے وہ بھی عوام کے ٹیکسوں کا ہوتا ہے  

آخر میں میڈیا کوآرڈینیٹر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال ڈاکٹر ارسلان یعقوب نے تمام میڈیا نمائندگان کا شکریہ ادا کیا 

وائس آف چکوال 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close