میرپورخاص(چکوال پوسٹ)ڈگری شوگر مل کے سامنے ٹنڈو غلام علی روڈ پرموٹر سائیکل کو خوفناک حادثہ،  چار  افراد موقع پر  ہلاک ہوگئے- نعشیں تعلقہ اسپتال ڈگری منتقل کردی گئیں ـتفصلات کے مطابق ڈگری کے قریب ٹندوغلام علی روڈ پر موٹر سائیکل کو حادثہ پیش اگیا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو بچے اور دو مرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ـ

 دو بچے اور دو مرد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے ـ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈگری پولیس موقع پر پہنچی اور میتوں کو ڈگری اسپتال پہنچایا ـ ڈگری پولیس زرائع کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی ہلاک ہونے والوں کی شناخت ہوسکی ہے ـ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close