Latest News


براعظم امریکا سے تعلق رکھنے والی ایک شخص نے دنیا میں منفرد نظر آنےکےلیے اپنی ناک ہی کٹوا دی۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرہ ارض پر ایسے افراد کی کمی نہیں جو خود کو سب سے منفرد رکھنے کےلیے اپنے جسم کے ساتھ عجیب و غریب حرکات و سکنات کرتے ہیں۔


کوئی اپنی زبان سانپ کی طرح کٹوا دیتا ہے تو کوئی اپنے کان تو کچھ لوگ پورے جسم پر ٹیٹو بنالیتے ہیں تاکہ سب سے الگ نظر آئیں لیکن برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خود کو شیطان جیسا بنانے کے شوق میں اپنی ناک ہی کٹوا دی ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مائیکل فرودو پراڈو نامی 44 سالہ شخص نے اپنے شوق کو پورا کرنے کےلیے پورے جسم پر عیب و غریب ٹیٹو بنوا رکھے ہیں جبکہ سر پر اور ہونٹ کے نیچے باڈی موڈیفکیشن کے ذریعے مصنوعی سینگ بھی لگوائے ہیں۔


برازیلین شہری نے اپنے آنکھیں کالی کروائی ہوئی ہیں جبکہ اپنے دانت بھی موڈیفائی کروا رکھے ہیں جبکہ کان پہلے کٹوا چکے ہیں۔


میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیکل پراڈو نے اپنی ناک سرجری کے ذریعے کٹوائی ہے تاکہ وہ مکمل طور پر شیطان کی طرح نظر آئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 44 سالہ مائیکل پراڈو دنیا میں تیسرے ایسے شخص ہیں جنہوں نے سرجری کے ذریعے اپنی ناک کٹوائی ہے۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

:) :)) ;(( :-) =)) ;( ;-( :d :-d @-) :p :o :>) (o) [-( :-? (p) :-s (m) 8-) :-t :-b b-( :-# =p~ $-) (b) (f) x-) (k) (h) (c) cheer
Click to see the code!
To insert emoticon you must added at least one space before the code.

 
Top
close