بوچھال کلاں (ریاض احمد ملک)چکوال شہر کے محکہ میں اچانک چیخ و پکار سے پورا محلہ اکٹھا ہو گیا۔تفصیل کے مطابق مذکورہ محکہ میں کوئی فوتگی کا واقع نہیں ہوا تھا بلکہ فلم چاند محبت کا پیا سا کی شوٹنگ کے دوران ایک شارٹ عکس بند کیا جا رہا تھا جس میں اداکارہ آسیہ اور ریاض احمد ملک پر ایک شارٹ عکس بند کیا جا رہا تھا.
 فلم کے ڈائریکٹر مسعود جاوید مراد کے مطابق یہ فلم دہشت گردی کے خلاف ہے اس میں ایک فوجی جو دہشت گردوں کا نشانہ بن کر شہید ہو گیا اور اہل خانہ غم کی شدت سے نڈھال ہیں انہوں نے ریاض ملک اور آسیہ کی بے ساختہ اداکاری کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ فلم کی ریلیز پورے ملک میں تہلکہ مچا دے گی حالاں کہ فلم کی کاسٹ بھی نئی ہے مگر اس فلم سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close