چکوال(عبدالغفورمنہاس)دمال میں زہریلی چائے پینے سے چھ مزدوروں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچا دیاگیا۔دمال میں مونگ پھلی کی صفائی کے دوران کام پر لگی لیبر نے کھیتوں میں ہی اپنی مدد آپ کے تحت چائے بنائی جس میں پیکٹ والا دودھ استعمال کیاگیا دودھ مضر صحت ہونے کی وجہ سے چائے پیتے ہی مزدوروں سمیع اللہ، محمد اقبال، یٰسین، محمد صدیق، سعید اور شفیع کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طو رپر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ مزدوروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close