چکوال(عبدالغفورمنہاس)چکوال کے سینئرترین ڈاکٹر اور معروف معالج ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کے اعزاز میں ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ڈاکٹرا الحق اعوان نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مختار اعوان معروف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر ارشد محمود ملک ،ڈاکٹر اکرام الحق اعوان ، ڈاکٹر ختار اعوان اورڈاکٹر اعظم سمور نے ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی محکمہ صحت اور دکھی عوام کے لیے پیش کی جانیوالی تیس سالہ خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
 ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے ڈاکٹرز برادری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے محکمہ صحت میں رہتے ہوئے مریضوں اور دکھی انسانیت کی جتنی خدمت کی اس پر وہ مطمئن ہیں۔ ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کا کہنا تھا کہ سروس کے دوران انہیں اس حوالے سے دلی سکون حاصل رہا کہ انہوں نے دکھی انسانیت کی خدمت ایک جذبہ کے تحت کی جو کہ ایک ڈاکٹرہونے کی حیثیت سے میرا فرض بنتا تھا۔ میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ حقیقی مسیحا کا کردار ادا کر سکوں اور الحمد اللہ میں اس میں کامیاب بھی رہا۔ 
اس موقع پر ڈاکٹر اعظم سمور ڈاکٹر افتخار کھوکھر اور ڈاکٹر اکرام الحق اعوان کی طرف سے انہیں شیلڈز اور تحائف پیش کیے گئے۔الوداعی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مختار احمد اعوان، سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اعظم سمور، سینئر ڈاکٹر ممتاز چوہدری، ایم ایس الائیڈہسپتال فیصل آباد ڈاکٹر ارشد محمود ملک، ماہر امراض چشم ڈاکٹر توقیر منہاس، کیپٹن ڈاکٹر عبداللطیف ملک، ڈاکٹر اشتیاق الرحمن چھبر، ڈاکٹر ظفر ڈی ایچ کیو چکوال، ڈاکٹر اسحاق کہوٹ، ڈاکٹر عبدالمجید، ڈاکٹر انظار، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر کامران ڈی ڈی ایچ اوکلرکہار، ماہر امراض چشم کرنل (ر) ڈاکٹر تاثیر احمد خان رانا،ڈاکٹر بشیر ملک، سرجن ڈاکٹر احسن افضل، ڈاکٹر لقمان شوکت،ماہرامراض چشم ڈاکٹر مقصود الحق منہاس، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر شہباز، ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر رفاقت علی راؤ، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر جبران جاوید، ڈاکٹر طارق محمود،ڈاکٹر ظفر ڈھڈیال، ڈاکٹر فاروق مغل اور ڈاکٹر عبدالصمد شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close