دولتالہ(بیوروچیف)سوار محمد حسین شہید(نشان حیدر) پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ،حلف برادری کی تقریب گزشتہ روز بوائز ڈگری کالج میں منعقد ہوئی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے عہدیداران سے حلف لیا ۔تقریب میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں،گوجرخان یونین آف جرنلسٹس کے صدر احمد نواز کھوکھر،مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ ،صحافی رہنما قربان ستی ،سابق امیدوار برائے ایم پی اے و تحریک انصاف کے رہنما چوہدری ساجد محمود،سردار حمید بابر،سردار نثار تبسم ،چوہدری قربان حسین ،سید قلب عباس ،محمد خان بھٹی ،پروفیسر حمید اصغر ،ثقلین اعجاز،ابرار سرور،یحییٰ فیض،چوہدری جمشید،مرزا عنایت اللہ ،چوہدری جاوید اختر،حمید سلیم ،ڈاکٹر محبوب اختر،راجہ قیصر ایڈووکیٹ،چوہدری آصف رفیق،قاضی وقار،چوہدری ظفر محمود، راجہ کاشف،شیخ سعید احمد، راجہ عامر سعید ،،قاضی ظفر علی ،قاضی شوکت علی ،چاند مبین ،راجہ مبین،راجہ عبدالوحید،چوہدری نوید احمد،راجہ عقیل عباس،سمیت علاقہ بھر کی یونین کونسلوں سے منتخب چیئرمین ،وائس چیئرمین کونسلرز،سیاسی و سماجی شخصیات ،تاجر برادری اور عمائدین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
حلف برادری کی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص کا کہنا تھا کہ پریس کلب دولتالہ کیلئے جگہ پہلے ہی مہیا کر چکے ہیں جبکہ بلڈنگ کی تعمیر کیلئے اسی مالی سال میں فنڈز جاری کر دیئے جائیں گے ،اور پریس کلب کی دیگر ضروریات اور مسائل کے حل کیلئے بھی فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
 پریس کلب دولتالہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے تحصیل صدر راجہ حمید ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ دولتالہ میں صحافت کاپودا ایک تن آور درخت بن چکا ہے اور آج کی یہ بڑی اور خوبصورت تقریب اور اس میں شریک علاقہ بھر کے عمائدین اس کا بہت بڑا ثبوت ہیں کہ صحافی برادری نا مساعد حالات ،وسائل کی عدم دستیابی کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت علاقائی تعمیر وترقی اور عوامی فلاح وبہبود کیلئے خدمات سر انجام دی رہی ہے ۔
تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے جنرل سیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں کا کہنا تھا کہ بڑے شہر کی نسبت مضافات میں کام کرنے والی صحافی بہت زیادہ مسائل کا شکار رہتے ہیں اور نہ صرف ان کو سہولیات دستیاب نہیں ہوتی بلکہ انہیں صحافتی امور کا رد عمل بھی زیادہ برداشت کرنا پڑتا ہے ،انہوں نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص سے مطالبہ کیا کہ پریس کلب دولتالہ کے صحافیوں کیلئے ایک کالونی کا قیام از حد ضروری ہے جبکہ پریس کلب کی بلڈنگ اور آئی ٹی لیب کی فراہمی وقت کا اہم ترین تقاضا اور صحافیوں کا اولین حق ہے اسے فوری طور پر ان تک پہنچایا جائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوجرخان یونین آف جرنلسٹس کے صدر احمد نوازکھوکھر کا کہنا تھا کہ تحصیل گوجرخان کے صحافی آپس میں متحد ہیں اور اپنی ذمہ داریاں بلا خوف ادا کر رہے ہیں ،تقریب سے پریس کلب کے نو منتخب صدر نوید افسر راجہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری عابد حسین بھی خطاب کیا ،تقریب میں علاقائی صحافیوں ،وکلاء ،نو منتخب بلدیاتی نمائندگان،انجمن تاجران کے عہدیداران،سیاسی سماجی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close