چکوال(فیصل اعوان)رکن قومی اسمبلی میجر( ر) طاہر اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بننے جا رہا۔ سب اراکین اسمبلی اور پارٹی راہنماوں کے غیر متنازعہ لیڈر میاں نواز شریف ہیں۔حکومت پوری طرح فنکشنل ہے اور عوامی مسائل حل ہو رہے ہیں۔ اب تو چوہدری نثار نے بھی کہہ دیا کہ وہ کسی قسم کی گروپنگ نہیں کریں گے۔مشکل وقت ہر پارٹی پر آتے ہیں اور یہ روٹین کا حصہ ہوتے ہیں۔ مسلم لیگ متحد رہے گی اور پارٹی کو کسی قسم کے خطرات کا سامنا نہیں۔حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انشاللہ 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کی پھر فتح ہو گی۔این اے 120میں مسلم لیگ ن کی فتح اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چکوال میں جاری ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس دور میں عوام کی ترقی کیلئے نمایاں اقدامات اٹھائے گئے اور جس قدر فنڈز میسر تھے انہیں عوام کی ترقی پر خرچ کیا گیا.انہوں نے محرم الحرام میں علماء سے اپیل کی کہ امان و امان کی قیام کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی میں جس طرح پہلے حکومت کا ساتھ دیتے آئے ہیں اب بھی دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈین لابی نے دنیا کے مختلف ممالک میں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جسکا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close