چکوال (فیض محمد سے)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) عبدالستار عیسانی کی ہدایت پر ضلع چکوال میں 6رمضان بازارفنکشنل کر دئے گئے جن میں چکوال،ڈھڈیال،تلا گنگ،کلر کہار،چوآسیدن شاہ اور لاوہ ہیں۔ حکومت کی طرف سے ان رمضان بازاروں میں روزمرہ اشیاء خورو نوش مارکیٹ سے کم ریٹ پر فروخت ہوں گی۔اور مختلف اشیاء خورونوش پر 10سے 20فیصد تک سبسیڈی دی جارہی ہے جن میں چینی55روپے،گھی 10روپے پرنٹ پرائس سے کم،آٹا290روپے 10کلو گرام ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت سستے رمضان بازاروں میں صارفین کے لئے آٹا،گھی چینی،دالیں،سبزیاں،پھل،گوشت اور تمام گراسری تازہ اور میعاری فراہم کی جارہی ہے۔اور تمام اے سی صاحبان اس کی سپلائی کو یقینی بنائیں گے۔اس کے علاوہ رمضان بازاروں میں صارفین کے لیئے پنکھے،پینے کا پانی اور بیٹھنے کا انتظام کر دیا گیا ہے۔ہر رمضان بازار میں ایک شکایت سیل قائم ہے۔
انہوں نے محکمہ زراعت کو رمضان بازاروں میں گرین چینل پر ہر سبزی تازہ اور بازار سے کم قیمت پرفروخت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔محکمہ لایؤسٹاک کو ہدایت کی کہ ہر طرح کا گوشت،چھوٹا،بڑا اور چکن تازہ فروخت ہو اور صاف ستھرا جالی میں ڈھکا ہوا ہو۔ اس طرح اشیاء کے وزن کے لیئے پیمانے بالکل ٹھیک ہوں اور رمضان بازاروں میں سبزی اور فروٹ میعاری اور بازار سے سستے دستیاب ہوں گے۔یوٹیلیٹی سٹور مالکان کو فیئر پرائس شاپس پر تمام ضروریات زندگی کی اشیاء کی مکمل فراہمی کی ہدایت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close