تلہ گنگ(عثمان اعوان ) نا معلوم چور شہری کے ہزاروں روپے مالیت کے تین بکرے لے اُڑے ۔مدعی محمد امیر خان ساکن نزد منڈی مویشی تلہ گنگ نے پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ رات نا معلوم چور گھر صحن میں باندھے ہزاروں روپے مالیت کے بکرے کھول کر فرار ہو گئے ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف زیر دفعہ379ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں:
تلہ گنگ: تلہ گنگ نیو بائی پاس نکہ کہوٹ تا تلہ گنگ پر ٹھیکیدارکی غفلت کے باعث سڑک کے دونوں اطراف لگے مٹی کے ڈھیروں سے حادثات معمول بن گئے ۔کونسلر نکہ کہوٹ ملک مسعود احمد گوندل نے بتایا کہ نیو بائی پاس کے دونوں اطراف ٹھیکیدار نے مٹی کے ڈھیر لگائے اور خود غائب ہو گیا ۔رات کے وقت ان مٹی کے ڈھیروں کی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں ۔ مذکورہ مٹی سے سڑک کے کناروں کو بھرا جانا تھا ۔اُنہوں نے متعلقہ حکام سے فوری صلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close