تلہ گنگ(عثمان اعوان) تلہ گنگ میں50بستروں پر مشتمل الخدمت ایمان ہسپتال کا افتتاح10نومبر کوامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کریں گے۔ڈاکٹر حمیداللہ ملک پروجیکٹ ڈائریکٹرالخدمت ایمان ہسپتال نے ان خیالات کا اظہار الخدمت ایمان ہسپتال میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایس الخدمت ایمان ہسپتال چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹر مسعود،صدر الخدمت فاؤنڈیشن آصف گوندل دیگر موجود تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ15کروڑ سے زائد مالیت کا الخدمت ایمان ہسپتال مکمل ہوگیا ہے جو تین کنال پر مشتمل ہے ضلع چکوال میں یہ پہلا ماں بچے کی صحت کا مکمل جدیدترین ہسپتال ہے۔تلہ گنگ و لاوہ کے صحافیوں اور ان کے خاندانوں کیلئے خصوصی رعایتی پیکیج والاپہلا ہسپتال ہے ہسپتال میں45کمرے،26واش روم18بیڈپر مشتمل6 جنرل وارڈہیں،ایمرجنسی میں 6بیڈ ہیں ،اور پرائیویٹ روم کی سہولت بھی موجودہے ،2لیبر روم6بیڈ پر مشتمل جبکہ بچوں کی نرسری میں 6بیڈہیں ہسپتال میں 2جدید ترین آپریشن تھیٹرزہیں اور ہسپتال میں میڈیکل،سرجری،آنکھوں اور ای این ٹی کا شعبہ بھی موجود ہوگا ۔ہسپتال کا تما م اسٹاف کوالیفائیڈ ہے جو 40افراد پر مشتمل ہے ،جس میں3میل اور3فی میل میڈیکل آفیسر ز،3میل،3فی میل نرسنگ سٹاف شامل ہے جبکہ تمام مریضوں کو لیب کی سہولت بھی ہسپتال کے اندر فراہم کی جائے گی ہم تلہ گنگ کی عوام کو کوالٹی سروسز کم نرخوں پر فراہم کریں گے ہسپتال میں معائنہ فیس50روپے ہوگی۔اسپیشلسٹ کی فیس 250روپے آپریشن کی فیس15000روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس ہسپتال میں مستحق افراد کے لیے ویلفیئرڈپارٹمنٹ کا شعبہ کام کرئیگا جو مستحق افراد کے علاج معالجے کے تما م اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے ہسپتال کو ادا کرئے گا ہم نے 2013کے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ چینجی میں ایمبولینس اور تلہ گنگ میں ماں اور بچے کی نگہداشت کا ہسپتال بنائیں گے ۔آج ہم نے یہ دونوں وعدے پورے کر دے ہیں ایمبولینس سے چینجی اور گردونواح کے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔اور الخدمت ایمان ہسپتال بھی مکمل ہو چکا ہے جس کا افتتاح امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 10نومبر کو کریں گے اور افتتاح کے بعد ہسپتال کے ساتھ متصل گراونڈ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close