چکوال(خرم منظور/میڈیا کوارڈینیٹر) ممکنہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والی تباہکاریوں سے بچاؤ کو یقینی بنانے کے لئےPDMAکی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122کے زیر اہتمام ڈھوک ٹالیاں ڈیم پرفلڈ موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بتایا کہ ریسکیو 1122کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے کوئی حادثہ رونما ہونے سے پہلے اس کی تیاری کرنا، اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور واٹر ایمرجنسیز میں استعمال ہونے والے سامان کو چیک کرنا اس موک ایکسرسائز کا مقصد ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سعادت سی ای او ہیلتھ چکوال نے ریسکیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ اللہ نے لوگوں کی خدمت کرنا آپ کے ذمہ لکھ دیا ہے ریسکیورزاس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھا کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں انسانوں کی جان بچانا اور ریسکیو کرنا بہت بڑے اجر و ثواب کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات اگر مل کر کام کریں اور کمیونیکیشن کے ذرائع بہتر طریقے سے استعمال کریں تو بہترین نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں, ریسکیو 1122کے تربیت یافتہ جوان پیشہ وارانہ طریقہ کار کے مطابق ایمرجنسیزڈیل کرتے ہیں جس کا مظاہرہ آج نظر آ رہا ہے۔محکمہ صحت چکوال ہمیشہ ریسکیو 1122کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ فلڈ موک ایکسرسائز میں ڈوبتے شخص کو نکالنے،بوٹ ڈرائیونگ سکلز، واٹر سرچ کے طریقوں اور پانی سے نکالے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا جس کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کی اور تمام ریسکیورز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔

انہوں کے مظاہرہ میں حصہ لینے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز نے بہترین کام کیا اور ہدایات جاری کیں کہ مسلسل پریکٹس سے اس کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر DSPراجہ خان زمان SDPO چوآسیدن شاہ, مدثر حسین سول ڈیفنس چکوال، روہیل رضا ایلیٹ فورس چکوال، ڈاکٹر عبدالمجید DDHO چوآ سیدن شاہ, ساجد حسین کنٹرول روم انچارج،فیصل محمود ٹرانسپورٹ انسپکٹر،ارسلان ادریس اسٹیشن کوارڈینیٹر,شفٹ انچارجز آصف عمران،بلال قاسم، نعمان اختر، خرم منظور میڈیا کورڈینیٹر ریسکیو 1122،محکمہ صحت، پولیس، سول ڈیفنس کے ملازمین اورریسکیو 1122چکوال کے 32 ریسکیورز نے شرکت کی۔

ویڈیو دیکھیں؛


PUNJAB EMERGENCY SERVICE RESCUE 1122 CHAKWAL

No:MC/CHK(122-20)  
  Date:04-06-20  
 خرم منظور میڈیا کوارڈینیٹر
  ریسکیو 1122چکوال
Contact:0334-8744708
 avc.chakwal@gmail.com
               
Rescue 1122 Station Talagang Road Chakwal,  ,Ph:0543-666092

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close