چکوال(ساجد بلوچ سے)زہریلا انجکشن لگنے سے غریب محنت کش کی بکریاں ہلاک ہوگئیں۔قصبہ وریامال میں بکریوں کو غلط انجکشن لگنے سے 20 سے زیادہ بکریاں ہلاک ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ چکوال کے قصبہ وریامال میں پیش آیا جہاں سلطان خان نامی ایک غریب محنت کش  مقامی ویٹنری سٹور سے بکریوں کے لیے انجکشن لے کر آیا تھا تاکہ اس کی بکریاں بیماری سے بچی رہیں مگراس بدقسمت کی بکریاں انجکشن لگنے کے بعد ہلاک ہوگئیں۔ اس بتایا کہ اسکی بکریوں کو کاسنے کی بیماری لگی ہوئی تھی۔ 
-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close