چکوال (ساجد بلوچ سے)محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،منشیات فروشی کے مکروہ دھندے کے حوالے چکوال پولیس کی بڑی کارروائی۔

امجد شہزاد ایس ڈی پی او صدر سرکل کی سربراہی میں محمد فاروق ایس ایچ او صدر چکوال، ساجد محموداے ایس آئی اور محمد آصف اے ایس آئی اور انکی ہمراہی ٹیم کی شاندار کارروائی

دوران ناکہ بندی بلکسر انٹرچینج کار کی چیکنگ وپڑتال کرنے پر اسکے خفیہ خانوں سے 49 کلو 200  گرام چرس اور 6 کلو 600 گرام افیون برآمد ہوئی جس پر ملزم محمد سرور ولد جمیل ساکن چلاس دیامیر کے خلاف مقدمہ زیردفعہ 9سی  سی این ایس اے تھانہ صدر چکوال درج کرلیا

چکوال سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ڈی پی اومحمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی طرف سے تمام ٹیم کو بھرپور شاباش اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔

-------------------------------------------------

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close