الشفا ٹرسٹ چکوال میں جدید سہولتوں سے آراستہ آنکھوں کا ہسپتال تعمیر کریگا
ہسپتال دو سال میں مکمل ہوگا، اڑھائی سو مریضوں کے چیک اپ کی گنجائش ہوگی ،جنرل (ر) حامد جاوید
را ولپنڈی (نیٹ نیوز)چکوال اور ملحقہ علاقوں میں آنکھوں کے مریضوں کے علاج کیلئے الشفاء ٹرسٹ نے معیاری ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس مقصد کیلئے اٹھارہ کنال اراضی حاصل کرلی گئی اور بلڈنگ کے نقشہ جات بھی تیار ہوچکے ہیں۔ یہ بات الشفا ٹرسٹ کے صدر لیفٹیننٹ جنرل( ریٹائرڈ) حامد جاوید نے فنڈ ریزنگ تقریب کے بعد بتائی۔
انہوں نے کہا عید کے فوری بعد ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوگی۔ یہ آئی ہسپتال دوسال میں مکمل ہوگا اور 25کروڑ روپے لاگت آئے گی ۔ ہسپتال میں روزانہ اڑھائی سوسے تین سو مریضوں کے چیک اپ کی گنجائش ہوگی ۔ 50کے قریب آپریشن ہوسکیں گے ۔چار ڈاکٹر کلینک قائم کئے جائیں گے ،میل اور فی میل وارڈ بنیں گے ۔ اس ہسپتال میں غریب اور مستحق افراد کاعلاج بالکل مفت کیا جائے گا ۔ اخراجات مخیر لوگوں کی مالی معاونت سے پورے کیے جائینگے۔ ہسپتال میں سفید موتیے کے آپریشن بھی کئے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ لیول پر آئی ہسپتال بنانے کا مقصد راولپنڈی ہسپتال پر بوجھ کم کرنا

ایک تبصرہ شائع کریں
If you have any doubts, Please let me know