چوآسیدن شاہ(شفیق ملک)قصبہ وعولہ میں عدم ادائیگی پر بجلی کے کنکشن کاٹ دیے گئے مگر دس افراد نے دوبارہ کنکشن لگا لیے جس پر چوآسیدنشاہ پولیس نے نادہندگان کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرلیا۔ محمد اسماعیل ولد علی محمد چیئرمین واٹر سلائی نے ڈپٹی کمشنر کو گزشتہ پانچ سال سے بل نہ ادا کرنے والے نادہندگان کے بارے میں آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے نادہندگان کے کنکشن کاٹنے کا حکم دیا۔
 کنکشن کاٹنے کے بعد دس افراد نے نہایت دیدہ دلیری سے غیر قانونی طور پر دوبارہ کنکشن لگا لیے۔ اے ایس آئی تجمل حسین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close