چکوال(شفیق ملک) صدر پولیس نے قصبہ تترال میں اقدام قتل میں زیر تفتیش ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا۔ اے ایس آئی ممتاز اللہ نے ملزم غلام علی ولد نور حسین ساکن ماٹن کلاں سے دوران تفتیش اسکی نشاندہی پر تیس بور پستول برآمد کر کے اس کیخلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا جبکہ نامعلوم چوروں نے اڑھائی لاکھ روپے مالیتی کی بیٹریاں اور دیگر سامان چوری کرلیا۔ محمد نثار ولد محمد امیر نے پولیس کو بتایا کہ میانی تا سردھی روڈ  کی جانب ڈیرہ بنا رکھا ہے نامعلوم چور سولر پلیٹ تعداد چار عدد، یو پی ایس ایک عدد، پاور سپلائی، دو عدد بیٹریاں، بجلی کی تار، پانی والا پائپ، گیس سلنڈر وغیرہ چوری کر کے لے گئے ہیں۔ اے ایس آئی شوکت محمود نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

 ادھرڈھوک چھبر تھانہ نیلہ کے علاقے میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو زخمی کردیا۔ ناہید اختر زوجہ محمد دوریز نے پولیس کو بتایا کہ عطا محمد ولد غلام محمد نے اپنے بیٹے مدثر اور بیوی بخت بی بی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوکر اسے مارا پیٹا اور اسے گالی گلوچ کی، اے ایس آئی خالد شبیر نے میڈیکل رپورٹ کی روشی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شر وع کردی ہے۔


یہ خبر بھی پڑھیں؛
قصبہ سوہیر تھانہ نیلہ میں بلیک میلنگ کرنے والے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مہوش زوجہ محمد بشیر نے پولیس کو بتایا  دو سال پہلے محمد زبیر ولد خان  بیگ ساکن پیروال کی بیوی صبا بی بی اور محمد مدثر نواز اور اسکی بھابھی سعیداں بی بی نے مجھے اور میری جیٹھانی کو بلیک میل کر کے رقم ایک لاکھ ساٹھ ہزار اور طلائی زیورات وغیرہ لے لیے۔ سب انسپکٹر محمد اکرم نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

If you have any doubts, Please let me know

 
Top
close